اینڈی برنہم (Andy Burnham)نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم بن کر اختیار علاقوں کو منتقل کروں گا۔
برطانیہ کا وزیراعظم بننے کی مہم شروع کرنے کے بعد لیبر رہنما اینڈی برنہم نے مانچسٹر میں پالیسی خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ اور وائیٹ ہال میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اختیار کو مرکز سے منتقل کروں گا، وزیر اعظم کے دفتر کو ’’ نمبر10 نارتھ‘‘ تک توسیع دی جائے گی، پانی، بجلی، رہائش، انرجی اور ٹرانسپورٹ پر عوامی کنٹرول ہوگا۔
اینڈی برنہم کا کہنا تھا کہ برطانیہ ہاؤسنگ ٹریپ میں پھنس گیا ہے، نمبر 10 نارتھ، جنگ عظیم کے بعد کونسل کے گھر بنانے کے سب سے بڑے پروگرام کی نگرانی کرے گا۔
مزیدپڑھیں:موناکو دھماکا: یوکرین کا آئل ٹائیکون بیوی بچے سمیت شدید زخمی
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکول سے صرف یونیورسٹی جانے کی بجائے صنعتی برطانیہ میں جانے کا واضح راستہ بھی دیں گے۔
اینڈی برنہم نے ہائی اسٹریٹس کی بحالی کے لیے بزنس ریٹس میں بڑی اصلاحات کا وعدہ بھی کیا، بولے برطانیہ کو سرکٹ بریکر دینے جارہا ہوں جس کی اسے ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی کا حصول ممکن ہے کیونکہ مانچسٹر میں ہم تبدیلی لاچکے ہیں۔












منگل 30 جون 2026 