عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ(Taylor Swift) اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی ممکنہ شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریب نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد کی جائے گی، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی گلوکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق تقریب دو روز جاری رہے گی جس میں پہلے روز محدود افراد کے لیے ریہرسل ڈنر جبکہ دوسرے روز مرکزی شادی کی تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی لگژری ویڈنگ پلانرز کا کہنا ہے کہ اگر میڈیسن اسکوائر گارڈن جیسے بڑے مقام کو نجی شادی کی تقریب کے لیے تبدیل کیا گیا تو اس پر تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے ڈھائی کروڑ ڈالرز تک لاگت آ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:یو اے ای میں ہزاروں بھارتی شہری پریشان، قانونی جنگ نے پاسپورٹ اور ویزا سروسز روک دیں
ماہرین کے مطابق وسیع پروڈکشن، شاندار سجاوٹ، سیکیورٹی، مہمانوں کی میزبانی اور ممکنہ خصوصی پرفارمنسز اس تقریب کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کریں گی۔
یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت دو ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ان کی شادی کو دنیا کی مہنگی ترین شادہوں میں شمار کیے جانے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔












جمعرات 2 جولائی 2026 