پولینڈ کا پاکستان میں تیل و گیس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم

Calender Icon بدھ 17 ستمبر 2025

اسلام آباد: پولینڈ نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری 100 ملین ڈالر سے زائد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے نئے شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سیاسی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ یہ فیصلہ حالیہ برسوں میں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کی کارروائیوں کے تسلسل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ملکی معیشت کو تقویت ملے گی۔