امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا: اسماعیل بقائی

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

ترجمانی ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی(Esmail Baghaei) نے کہا کہ امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے فوجی اجلاس محض نمائشی اقدام ہیں، امریکی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں، امریکا کا طرزِ عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدپڑھیں:شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

اسماعیل بقائی نے کہا کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے خطے کے ممالک سبق سیکھیں، علاقائی ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں، امریکی اور اسرائیلی اقدامات نے علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچایا۔