لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور کی آفر ہوئی تھی تاہم سابق کپتان نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو اس سلسلے میں این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اے پی ایل میں حصہ لیا ہے۔













جمعرات 5 نومبر 2026 

