راولپنڈی، اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدارکی میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ بھارت کے موضوع پر اہم نشست کی اور بتایا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے پر لگا ہوا ہے۔
بھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، بھارت ایک ہندوتوا زدہ ناکام ریاست ہے تاہم اسے اپنے آپ کو بڑا دکھانے کی عادت ہو چکی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہے، اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے
ہندوتوا نظریے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ہے، بھارت کی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا گیا کہ تقسیم شدہ معاشرہ کی موجودگی میں بھارت کے شائننگ انڈیا ہونے کا نعرہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے، بھارت کی ریاست درحقیقت ایک پولیس اسٹیٹ کا نام ہے جس میں آزادی رائے اور فریڈم آف پریس ریاستی کنٹرول میں رکھا جاتا ہے۔
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتل عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس قتلِ عام کی شدت غزہ اور فلسطین سے بھی بڑھ کر ہو گی۔
ہندوتوا کے پیروکار یہ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو بھی جینے کا حق ہے، بھارت کے مسلمانوں کے لیے زندہ رہنے کی پہلی شرط ہندوتوا سوچ کے سامنے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھانی میں محصور ہیں جہاں ہر 7 سے 8فرد پر ایک فوجی اہلکار تعینات ہے۔
بھارت آزادی کی تحریکوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کا نام لے کر مختلف فالس فلیگ کا ڈھونگ رچاتا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھی ہٹانا ہے، بھارتی جنونیت اور اجارہ داری ایک مضبوط، خوش حال اور معتدل پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔
مزید پڑھیں:رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
میڈیا انفلوئنسرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کو ہندوتوا کے پیروکار اپنی موت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے بھارتی میڈیا اور سیاست دونوں پاکستان اور پاکستان کی افواج کے بارے میں بیانیہ بنانے میں الجھے رہتے ہیں، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرکردہ لیڈر شپ بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ریاست پاکستان اور اس کی عوام بھارت سے نہ کبھی مرعوب تھے اور نہ ہی کبھی ہوں گے۔












جمعہ 3 جولائی 2026 