پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے(Business Week) کے پانچویں اور آخری روز مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 951 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار 472 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 84 ہزار 462 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار 668 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
مزید پڑھیں:دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتل عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے، اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار
کاروبار کے پہلے سیشن میں 43 کروڑ شیئرز کا کاروبار 20 ارب روپے میں طے ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔












جمعہ 3 جولائی 2026 