پیٹرول قیمت میں 12 روپے کمی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی پیٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے، نئی پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum Products)کی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے متوقع ہے۔

ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 287 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 315 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے، حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کرے گی۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا کی بڑی معیشتوں میں صنعتی سرگرمیوں کی رفتار سست ہونے کے خدشات، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال اور مستقبل میں تیل کی طلب میں ممکنہ کمی نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس کے علاوہ بعض تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے امکانات بھی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ قرار دیے جا رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے تیل درآمد کرنے والے ممالک کو مالی ریلیف مل سکتا ہے، کیونکہ درآمدی بل میں کمی آنے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔

اگر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان برقرار رہتا ہے تو مختلف ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:گرومنگ گینگ سرغنہ کی پاکستان حوالگی پر غور، برطانیہ پاکستان رابطہ