اسرائیلی انٹیلی جنس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو(Netanyahu) کے ایرانی جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے دعوے کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی اب دعویٰ کررہے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس نے ان دعووں کی توثیق کے لیے نیتن یاہو کا دباؤ مسترد کردیا ہے۔
یہ اختلاف اسرائیل اور ایران کے درمیان جون 2025 میں 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے سیکیورٹی اور فوجی حکام پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کی تصدیق کریں۔
مزیدپڑھیں:حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر کتنی لیوی، ٹیکس اور مارجنز وصول کر رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ایک اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس دعوے کے ساتھ ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔ کیونکہ نقصان کا درست اندازہ دستیاب نہیں ہے۔












اتوار 5 جولائی 2026 