ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

لاہور میں سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کے بعد ایل پی جی(LPG) کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 241روپے فی کلو مقررکی گئی ہے مگر شہریوں کو 410 روپے سے 460روپے میں دستیاب ہے۔
لاہورشہر کے کسی بھی علاقے میں ایل پی جی سرکاری قیمت 241روپے فی کلوپردستیاب نہیں ہے اورہردکانداراپنے مرضی کی قیمت وصول کررہاہے۔

مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

اس حوالے سے دکانداروں کاکہناہے کہ مڈل مین ہمیں ایل پی جی مہنگے داموں فراہم کرتے ہیں،مہنگی ایل پی جی خرید کر سرکاری نرخنامے پر فروخت ممکن نہیں ہے۔