اسلام آباد (Islamaad)کے شاہین چوک میں لڑکی زبردستی کار میں بٹھانے سے منع کرنے پر مسلح ملزم نے پاک فضائیہ کے افسر کوگولی ماردی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ نامعلوم ملزم جواں سالہ لڑکی کو اپنی کارمیں زبردستی بٹھانےکی کوشش کررہا تھا، راہ جاتے فضائیہ کے آفیسر جسکی شناخت عاصم طارق کے نام سے ہوئی نے ملزم کوروکا، ملزم نے اسی دوران پاک فضائیہ کے آفیسر پر فائرنگ کردی۔
مزیدپڑھیں:پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی، اشیائے خورونوش بدستور مہنگی
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا آفیسر جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع سے کار میں سوار ہوکر فرار ہوگیا، لڑکی کوپولیس نے حراست میں لے لیا جسکی شناخت نمرا کے نام سے بتائی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ کی اعلی سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی، فرار ملزم کی گرفتار کےلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔












اتوار 5 جولائی 2026 