گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ آج حلف اٹھائیں گے

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین (Amjad Hussain)آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے گلگت پہنچ گئے، حلف برداری کی تقریب چنار باغ میں ہوگی۔

کابینہ کی تشکیل کیلئے بلاول اور امجد حسین کی مشاورت سے ہوگی۔

واضح رہے کہ 7 جون کو ہوئے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے ۔

امجد حسین نے محرم الحرام کے احترام میں 14 محرم کے بعد حلف لینے کا فیصلہ کیا تھا۔