بھارت کے مجھے ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

وزیر دفاع خواجہ آصف(Khawaja Asif) نے کہا ہے کہ ’’مجھے ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے وزیر اعظم مودی کی وہ ساکھ بحال نہیں ہوگی جو ملک کے اندر اور بیرونِ ملک تیزی سے کمزور ہو رہی ہے۔‘‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے ہاتھوں ملنے والی شکست کے بعد نریندر مودی حکومت کی ساکھ بہت تیزی سے گری، اگر بھارت ان کے خلاف بیانات دینے لگا ہے تو اس سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مزیدپڑھیں:4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا دعویٰ، امینا خان تنقید کی زد میں

انھوں نے لکھا ’’راہول گاندھی بھی مودی کو دیے گئے اعزازات کے بارے میں یہی کہہ رہے ہیں کہ وہ یا تو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں یا پھر خود ہی منظم کیے گئے ہیں، تاکہ انھیں ایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ لیکن اس سے ان کی شہرت ایک عالمی دھوکے باز کے طور پر مزید بڑھ گئی ہے۔‘‘


خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’’معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھی یہی معاملہ اٹھایا اور ان اعزازات کی ساکھ پر سوالات اٹھائے۔‘‘

انھوں نے کہا ’’مودی کی جانب سے بیرونِ ملک سے مبینہ طور پر جعلی اعزازات حاصل کرنے کی یہ بے تاب کوشش دراصل اس ساکھ کو سہارا دینے کی کوشش ہے جو اندرونِ ملک انتہائی کمزور ہو چکی ہے۔‘‘