عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرتے ویڈیو وائرل

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم (Atif Aslam)کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک کیفے کے اندر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے مطابق عاطف اسلم اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کیفے میں موجود تھے، جہاں انہوں نے کھانے کے دوران وقفہ لے کر کیفے کے ایک کونے میں نماز ادا کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faizan (@faizanaadeez_1)


کیفے میں موجود بعض افراد نے اس لمحے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے عاطف اسلم کے اس عمل کو سراہتے ہوئے ان کی مذہبی وابستگی اور نماز کو ترجیح دینے کی تعریف کی ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی شہری نے 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر 18 ویں بار مقابلہ جیت لیا، 10 ہزار ڈالرز اپنے نام کر لیے

واضح رہے کہ عاطف اسلم ناصرف اپنی گائیکی بلکہ روحانی کلام اور نعت خوانی کی وجہ سے بھی مداحوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔