ولیکا اسپتال ،HIVمتاثرہ بچوں کی طبیعت بگڑنے لگی، والدین پریشان

Calender Icon پیر 6 جولائی 2026

کراچی کے علاقے سائٹ ولیکا اسپتال (VALIKA HOSPITAL)میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی اسپتال میں طبیعت بگڑنے لگی، والدین کی پریشانی بڑھ گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کا کہنا ہے کہ بچے آئسولیشن میں تو ہیں لیکن مسلسل طبی نگرانی نہیں ہورہی۔

والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کو پیٹ میں درد اور طبیعت بگڑنے کی شکایت ہے، معمولی بخار پر اسپتال میں لائے تھے، ٹیسٹ میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا،جی بی، کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ایم ایس ولیکا اسپتال کے مطابق 7 بچوں کو حالت بگڑنے پر علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا، فیصلہ متاثرہ بچوں کے بہتر علاج کیا گیا ہے۔