فیفا ورلڈکپ(FifaWorldCup) کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
اس کامیابی کے بعد بیلجیئم نے نہ صرف اگلے مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ ریڈ کارڈ تنازع کے بعد پیدا ہونے والی بحث کا بھی بھرپور جواب دیا۔
میچ سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے کہنے پر امریکی اسٹرائیکر فولارین بالوگن کی ریڈ کارڈ معطلی ختم کیے جانے پر خاصا تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس پر ایرانی سفارتخانے نے طنزیہ ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
Yes, FIFA has been very kind recently. pic.twitter.com/vHfKO1Ohm1
— Iran In Hyderabad (@IraninHyderabad) July 6, 2026
بیلجیئم سمیت کئی حلقوں نے اس فیصلے پر اعتراض کیا تھا۔ بیلجیئم نے فیفا کے اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی تاہم فیفا نے اسے رد کردیا تھا۔
مزیدپڑھیں:زیارت دہشتگرد حملہ،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، امیر مقام
میچ جیتنے کے بعد بیلجیئم کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے جشن کی تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام ’اسے بدل کر دکھاؤ‘ شیئر کیا جو امریکی صدر کی مداخلت پر بالوگن کی معطلی مؤخر کیے جانے کی جانب ایک طنزیہ اشارہ تھا۔
Overturn this. 🧏♂️ #USABEL pic.twitter.com/KcBAJp3Z7d
— Belgian Red Devils (@BelRedDevils) July 7, 2026
میچ میں فتح کے بعد بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے بھی امریکی صدر کا مذاق اڑایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
Belgium did the Trump dance after beating USA 😭 pic.twitter.com/xva7xWZODz
— BrickCenter (@BrickCenter_) July 7, 2026












منگل 7 جولائی 2026 