ملک میں آن لائن حج رجسٹریشن(Hajj Registration) ڈرائیو کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 15 دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی۔
حج پورٹل یا موبائل ایپ ’’پاک حج‘‘ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج منیجننٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا۔ اب تک ایک لاکھ 87 ہزار نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔
رجسٹرڈ عازمین حج میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار بیچلرز تعلیم کے حامل ہیں، 33 تا 44 سال کے عازمین حج 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں۔












منگل 7 جولائی 2026 