بے شک برا لگے لیکن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، سعد رفیق

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق (Sad Rafique)نے کہا ہے کہ بے شک برا لگے لیکن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بیٹھ کر بات چیت کی پیشکش کا مطلب یہ نہیں کہ شہر بند کر دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں انتخابات کا نتیجہ عوام کی توقع کے برعکس نکلتا ہے تو یہ بھی غلط نہیں۔

آزاد کشمیر انتخابات کےلیے مہاجر نشست پر انتخابی مہم سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی نشستیں نہیں بڑھ سکتی، مگر پاکستان میں کشمیریوں کی نشستیں ختم نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیں:لندن: شہزادہ ہیری میڈیا ہائوس کیخلاف پرائیویسی مقدمہ ہار گئے

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ن لیگ ایک پاپولر جماعت ہے، ایک اور جماعت بھی پاپولر ہے۔