ایشیا کپ 2027، 18 جون سے 4 جولائی تک بنگلا دیش میں کھیلا جائیگا

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

اس کے مطابق ٹورنامنٹ 18 جون سے 4 جولائی 2027 تک بنگلا دیش میں ون ڈے فارمیٹ(One Day Farmate) کے تحت کھیلے جانے کا امکان ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید ابراہیم نے بھارتی ویب سائٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ 2027 کے لیے میرپور، چٹاگرام اور سلہٹ کو ممکنہ وینیوز کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کونسل کو مجوزہ وینیوز اور انتظامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سید ابراہیم کے مطابق ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جو 2027 میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بھی اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے آخری مرتبہ 2016 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ 2027 کا ایونٹ بھی ملک میں منعقد ہونے کی توقع ہے تاہم حتمی شیڈول اور میزبانی کا باضابطہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ نان آئی سی سی لیکن ریجن میں کھیلا جانے والا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے جو ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے تاہم کئی بار مختلف وجوہات کی بنا پر اس میں کئی سال کا تعطل بھی آتا رہا، یوں 41 سال میں اب تک 17 ویں بار منعقد ہو چکا ہے۔

ایشیا کپ کا پہلی بار انعقاد 1984 میں کیا گیا۔ اس وقت یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر صرف تین ٹیموں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ بعد ازاں ٹیموں میں اضافہ ہوتا گیا اور ایشیا کپ 2025 میں آٹھ ٹیمیں ایونٹ کا حصہ تھیں۔

اب تک کھیلے گئے 16 ایڈیشن میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے اور وہ 9 بار ٹرافی اٹھا چکا ہے۔ اس کے بعد سری لنکا نے 6 بار ایشیا کپ جیتا جب کہ پاکستان نے دو بار چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں، 7 ارب 70 کروڑ روپے مالیتی اشیا ضبط

ایشیا کپ سب سے زیادہ فائنل کھیلنے کا اعزاز سری لنکا کو حاصل ہے، جس نے 13 فائنل کھیلے۔ بھارت نے 12 فائنل میچوں تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان چھ بار فائنل میں پہنچا جب کہ بنگلہ دیش نے تین بار فائنل کھیلا لیکن ایک بار بھی بنگال ٹائیگرز ٹرافی نہ اٹھا سکے۔