سہ ملکی سیریز: 3 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

Calender Icon منگل 20 اکتوبر 2026

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جا رہی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ(Match) میں پاکستان کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی ہے اور قومی ٹیم تین وکٹیں گنوا چکی ہے۔ پاکستان پہلی وکٹ صفر کے مجموعی اسکور پر ہی گر گئی تھی۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اننگ شروع ہوئی تو اوپننگ بیٹر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈ پر 21 سال کے طویل عرصے بعد ون ڈے فارمیٹ میں مدمقابل آئی ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا، جس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم وہ 5 میچوں کی سیریز پاکستان نے 2-3 سے اپنے نام کی تھی۔

مزیدپڑھیں:منور فاروقی کی اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں انٹری، سب کی نظریں ان پر جم گئیں

علاوہ ازیں، انگلینڈ کی ٹیم نے 2025 میں پاکستان میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی 3 ون ڈے میچز کھیلے تھے جن میں اسے تمام مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

انگلش ٹیم حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت کر پاکستان پہنچی ہے، تاہم انہوں نے پاکستانی سرزمین پر آخری بار ون ڈے سیریز 1987-88 میں جیتی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی گئی گزشتہ 3 ون ڈے سیریز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جبکہ راولپنڈی کے اس میدان پر کھیلے گئے گزشتہ 10 ون ڈے میچوں میں سے پاکستان کو صرف ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔