ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران(Iran) پر حالیہ حملوں میں فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے نظام، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، بحری جہاز شکن کروز میزائلوں اور ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اہداف آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں سے منسلک تھے، جہاں مختلف بحری راستوں کے کنٹرول کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزیدپڑھیں:کوئٹہ: مانگی ڈیم دہشتگرد واقعہ، 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا

رپورٹ کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ جہاز اس کے زیر نگرانی شمالی بحری راستوں سے گزریں، جبکہ امریکہ جنوبی راستہ اختیار کرنے کی حمایت کر رہا ہے۔

آبنائے ہرمز کے وسط سے گزرنے والا روایتی بحری راستہ بارودی سرنگوں کی موجودگی کے خدشات کے باعث قابل استعمال نہیں سمجھا جا رہا، ان تمام معاملات پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں بات چیت ہونا تھی۔