بھارتی گلوکار ابھیجیت کا پاکستانی فنکاروں سے متعلق متنازع بیان، مشی خان کا کرارا جواب

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن مشی خان (mishikhan)نے بھارتی گلوکار ابھیجیت کے پاکستانی فنکاروں کے خلاف متنازع اور توہین آمیز بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مشی خان قومی اور بین الاقوامی معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں ابھیجیت بھٹا چاریہ کے حالیہ ریمارکس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی گلوکار نے ایک انٹرویو میں پاکستانی فنکاروں کے بارے میں متنازع گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستانیوں کو بھارت سے نکال دینا چاہتا ہوں۔


انہوں نے پاکستانی گلوکاروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے اور دعویٰ کیا کہ اگر میرے اختیار میں ہوتا تو میں انہیں بھارت آنے پر سخت سزا دیتا۔

اس بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشی خان نے کہا ہے کہ میں نے ابھیجیت کی ویڈیو دیکھی ہے، جس میں وہ پاکستانی گلوکاروں کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:‘ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے’، ارجنٹینا کی جیت کے بعد مصر کے کوچ کا الزام

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شوبز اور موسیقی کی صنعت ترقی کر رہی ہے، جبکہ ابھیجیت خود بھارت میں کام نہ ملنے کے باعث محض توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی فنکاروں کے نام لے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)


مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار اپنے ملک میں کامیابی سے کام کر رہے ہیں اور کسی کو ان کی صلاحیتوں یا مقام پر سوال اٹھانے کا حق نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ صرف خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مشی خان کے اس ردِعمل کو صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

متعدد صارفین نے پاکستانی فنکاروں کا دفاع کرنے پر ان کی تعریف کی ہے، جبکہ کچھ افراد نے دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان احترام اور مثبت رویے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔