لاہور ، معروف پوڈ کاسٹر ریحان طارق (Rehan Tariq)کو لندن سے لاہور پہنچنے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے این سی سی آئی اے نے حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق ریحان طارق رات ایک بجے کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے، مقبول پوڈ کاسٹر کے ایک قریبی عزیز نے تصدیق کی ہے کہ ریحان طارق کو ایئرپورٹ پر امیگریشن کے دوران روکا گیا، جس کے بعد این سی سی آئی اے کے اہلکار وہاں آئے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھر فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، کوتاہی برداشت نہیں کروں گی: مریم نواز
بتایا گیا ہے کہ پوڈ کاسٹر ریحان طارق کے خلاف مقدمہ لاہور این سی سی آئی اے میں درج ہے، ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں بھی درج ہے جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی، دوسری جانب این سی سی آئی اے اس حساس معاملے پر اپنا کوئی بھی موقف دینے سے مکمل طور پر گریزاں ہیں۔












بدھ 8 جولائی 2026 