کراچی: ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کرنے والےملزم کی ضمانت منظور

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

کراچی کی سیشن عدالت نے ایف بی آر(Federal Board Revenue) انسپکٹر کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

سیشن جج جنوبی نے جھگڑے کے دوران ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر لاشاری کے زخمی ہونے کے مقدمے میں ملزم آغا شہیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ملزم کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

ملزم کے وکیل وزیر کھوسو نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق زخمی ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر کو دو گولیاں لگی ہیں، جبکہ جائے وقوعہ سے صرف ایک گولی کا خول برآمد ہوا ہے۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ نے ملزم آغا شہیر کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی اور نہ ہی اس پر کوئی اعتراض اٹھایا۔

مزید پڑھیں:بھارت، ملاوٹ شدہ پیٹرول پالیسی، کار ساز کمپنیاں تنقید کی زد میں

پولیس کے مطابق 22 اپریل کو کلفٹن میں پیش آنے والے واقعے کے دوران آغا شہیر کی مبینہ فائرنگ سے ایف بی آر انسپکٹر شاہ میر لاشاری زخمی ہوئے تھے۔