زراعت کیلئے اچھی خبر، 1 لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد کراچی پورٹ پہنچ گئی

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

کراچی پورٹ پر 4 بڑے بحری جہازوں کے ذریعے ایک ساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد کراچی پہنچ گئی۔ ملکی زرعی سپلائی چین میں کھاد کی فراہمی مستحکم ہوگی۔

کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کھاد سے لدے 4 جہاز لنگر انداز ہوئے جو مجموعی طور پر ایک لاکھ 8 ہزار 277 میٹرک ٹن کھاد لے کر پہنچے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کھاد کا بڑا ذخیرہ کامیابی سے کم وقت میں ان لوڈ کیا۔

کے پی ٹی کے مطابق ان جہازوں میں ایچ ایس ایل میکسیکو نو ہزار 277 میٹرک ٹن پوٹاشیم کھاد لے کر آیا جبکہ ہیپی فاؤنڈر، آکسن آدم اور زونگ چینگ ہونگ شینگ بالترتیب 5 ہزار، 44 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد لے کر پہنچے۔

مزید پڑھیں:مینوئل سروسز بند، ڈرائیونگ لائسنس کا آن لائن نظام متعارف

ماہرین کے مطابق ڈی اے پی کھاد پاکستان کی ربیع کی فصلوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے جبکہ کھاد کی بروقت ہینڈلنگ زرعی پیداوار میں اضافے اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔