آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی حکام کا ردعمل

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Amrican President)کی جانب سے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تہران سے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اس پر اپنے بیان میں کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایرانی اہداف پر نئے امریکی حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 15 افراد گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنانے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ تہران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں، وہ کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے۔