امریکی حملے میں ایرانی افواج کے 8 ارکان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایران کی فوج نے تصدیق(Confirmation) کی ہے کہ بدھ کی صبح جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے دوران فوج کے 8 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ اور بحریہ سے تعلق رکھنے والے اہلکار بندر عباس اور بوشہر میں فوجی تنصیبات پر امریکی حملوں کے دوران ملک کا دفاع کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔بیان کے مطابق اہلکار دشمن کے میزائل حملوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو، اسحاق ڈار ملاقات، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

ایرانی فوج نے امریکی کارروائی کو مجرمانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک ملک کے دفاع کے لیے ڈٹی رہے گی اور شہید اہلکاروں کے خون کا بدلہ لینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔