کوئٹہ ، وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shahbaz Shrif) ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس کوئٹہ میں شروع ہوگیا، جس میں بلوچستان کی امن و امان، انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء احد خان چیمہ اور عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈسکہ کے سابق چیئرمین چوہدری ارشد علی انتقال کر گئے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات اور صوبے میں سکیورٹی مزید مؤثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر غور کیا جا رہا ہے۔












جمعرات 9 جولائی 2026 