ایرانی وزیرخارجہ، فیلڈ مارشل  رابطہ، امریکی حملے اسلام آباد ایم او یو کیخلاف ورزی قرار

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

یرانی وزیرخارجہ، فیلڈ مارشل رابطہ، امریکی حملے اسلام آباد ایم او یو کیخلاف ورزی قراردیدیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Iraqchi) کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ ہوا، ایرانی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے گفتگو کے دوران امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کسی بھی امریکی جارحیت کیخلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا، اگر امریکی حکام اس معاہدے کی پابندی نہیں کرتے تو یہ واشنگٹن کی جنگی پالیسیوں کا تسلسل ہوگا۔

مزید پڑھیں:کرپٹو کرنسی کاروبار ناجائز، مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ سامنے آگیا

ایرانی وزیرخارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے مزید فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔