اسلام آباد: وزیراعظم آفس نےعظیم خان کیپرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لیے اسلام آباد میں فوکل پرسن کے طور پر تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام،،رانا مشہود،، کی سفارش پر ہونے والی اس تقرری کے تحت عظیم خان اسلام آباد میں پروگرام کے مختلف امور کی نگرانی، اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں:HIV کی بڑی وجہ نوجوان نسل کی نائٹ پارٹیز ہیں، مصطفیٰ کمال کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
عظیم خان عوامی آگاہی مہم، پروگرام کی سرگرمیوں کے مؤثر نفاذ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ ان کی تقرری کا مقصد اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔












جمعہ 10 جولائی 2026 