اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی اہم موٹرویز، قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر ٹول ٹیکس (Tall Tax Increase)میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئے نرخ نافذ کر دیے ہیں۔ نظرثانی شدہ ٹول ریٹس کا اطلاق 10 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔
این ایچ اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم-1، ایم-3، ایم-4، ایم-5، ایم-14، ای-35 ایکسپریس وے، کوہاٹ ٹنل (این-55) اوراسلام آباد-مری ڈوئل کیرج وے (ای-75)** استعمال کرنے والے مسافروں کو اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
نئے نرخ تمام اقسام کی گاڑیوں پر لاگو ہوں گے، جن میںکاریں، ویگنیں، بسیں، دو اور تین ایکسل ٹرک اورآرٹیکیولیٹڈ (بھاری) ٹرک** شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشنز، 5 روز میں 75 دہشتگرد جہنم واصل
این ایچ اے کے فنانس ونگ (ریونیو ڈائریکٹوریٹ) کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق نئے ٹول ریٹس ملک کے اہم شاہراہی نیٹ ورک پر فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس میں یہ ردوبدل قومی شاہراہوں اور موٹرویز کی دیکھ بھال، مرمت اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔












جمعہ 10 جولائی 2026 