فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ سے معاہدہ کر لیا

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

 برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے، جہاں محمد عامر کو فاسٹ بولر ڈیوڈ پین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر کی شمولیت کو ٹرینٹ راکٹس کے بولنگ اٹیک کے لیے اہم تقویت قرار دیا جا رہا ہے، اپنی رفتار، سوئنگ اور بڑے میچز کے تجربے کے باعث وہ ٹیم کے اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔

محمد عامر کے لیے اس معاہدے کی ایک اور بڑی اہمیت یہ بھی ہے کہ برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد انہیں انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی (لوکل) کھلاڑی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

اس حیثیت کے باعث وہ اب اوورسیز پلیئر کی بجائے مقامی کھلاڑی کے طور پر لیگ میں حصہ لیں گے، جس سے فرنچائزز کے لیے ان کی دستیابی مزید آسان ہو گئی ہے۔

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولراس سے قبل بھی دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور متعدد فرنچائزز کی نمائندگی کر چکے ہیں، دی ہنڈرڈ میں ان کی شمولیت کو ان کے کیریئر کی ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بینکس ایس ایم ای سیکٹر قرضوں میں نمایاں اضافہ کریں، وزیراعظم

کرکٹ شائقین کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ تجربہ کار پاکستانی فاسٹ بولر دی ہنڈرڈ کے نئے سیزن میں ٹرینٹ راکٹس کے لیے کس طرح اپنی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرتے ہیں۔