ورلڈ بینک، پاکستان میں بجلی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے 376 ملین ڈالرز کی منظوری

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

عالمی بینک نے پاکستان کے پاور گرڈ(Power Grid) کے لیے 376 ملین ڈالر کی منظوری دی ہے اور یہ فنڈر بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید بنانے کے لیے استعمال ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق فنڈزکی مدد سے ہوا سے پیدا ہونے والی 640 میگاواٹ بجلی بحال ہوگی جبکہ نئے انفرااسٹرکچر کو شدید سیلاب اور گرمی سے محفوظ بنایا جاسکےگا۔

مزید پڑھیں:فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ سے معاہدہ کر لیا

واپڈا حکام کا بتانا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے منصوبے کی تکمیل کے بعد بجلی کی مقامی بندش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔