پٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لٹر اضافہ، شرح دوبارہ 80 روپے تک پہنچ گئی

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

حکومت نے پٹرول(petrol) پر عائد پیٹرولیم لیوی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد فی لٹر لیوی کی شرح بڑھ کر 80 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر 9 روپے 64 پیسے فی لٹر پیٹرولیم لیوی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے قبل پٹرول پر لیوی کی شرح 70 روپے 36 پیسے فی لٹر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی شرح کے نفاذ کے بعد حکومت کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی ریونیو حاصل ہوگا، جبکہ اس فیصلے کے باعث پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور لیویز کا مجموعی بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:ورلڈ بینک کے صدر سے پاکستانی سفیر کی ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل فٹبال ’ ٹرائی اونڈا‘ تحفے میں پیش

واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی حکومت کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے، جس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔