روس پر امریکی پابندیوں میں نرمی کے بعد خام تیل معمولی سستا ہو گیا

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کے نرخ تقریباً ایک فیصد گر کر 108.80 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔ قیمتوں میں یہ کمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے متعلق متعدد مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیر کو ایشیائی کاروبار کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں تنزلی دیکھی گئی۔ اس سے قبل جمعے کو خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر قیمتیں 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:قلات اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا ایک میجر شہید

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت روس سے متعلق بعض مجوزہ پابندیاں ختم کردی گئیں۔

ان اقدامات میں روسی مصنوعات پر ممکنہ محصولات اور روسی تیل و گیس خریدنے والے ممالک پر عائد کی جانے والی سزائیں بھی شامل تھیں، جن کا نفاذ آئندہ چند روز میں متوقع تھا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی برآمدات سے متعلق پابندیوں اور محصولات میں نرمی کا مقصد ماسکو کو روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنا ہے۔