جیولین تھرور یاسر سلطان معیاری جیولین سے محروم

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

پاکستان کے دوسرے بہترین جیولین تھرور یاسر سلطان(Yasir Sultan) معیاری جیولین سے محروم اور انٹرنیشنل معیار کی جیولین کے بغیر پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف یاسر سلطان کا کہنا ہے کہ مقامی جیولین سے ٹریننگ کرتا ہوں، پہلے ارشد ندیم سے جیولین مانگ لیتا تھا، اب ہم دونوں کی ٹریننگ کا وقت ایک ہے اس لیے ارشد ندیم سے جیولین مانگنا مناسب نہیں لگتا۔

پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر سلطان کا کہنا ہے کہ جب فیڈریشن کو جیولین کے لیے کہا تو پھر انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو جیولین کے لیے خط لکھا، مجھے امید ہے کہ مجھے معیاری جیولین مل جائیں گے اور میری تیاری مزید اچھی ہو گی۔

مزیدپڑھیں:لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میرے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے جس کے لیے پُرجوش ہوں، ارشد ندیم کے ساتھ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنا اعزاز کی بات ہو گی۔

کھلاڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد کے ہونے سے سپورٹ بھی ہوتی اور ساتھ میں اچھا پرفارم کرنے کا پریشر بھی ہوتا ہے، نئے کوچ کے ساتھ فٹنس پر کام زیادہ کیا ہے، اچھے نتائج کے لیے پُرامید ہوں۔