لاہور، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں ان کا کینڈی رائلز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی (shaheen Afridi)کو غیر ملکی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈپی سی بی) کی جانب سے جلد این او سی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بعد وہ سری لنکا روانہ ہوں گے اور کینڈی رائلز کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔قومی فاسٹ بولر کو جلد این او سی ملنے کا امکان، لنکا پریمیر لیگ 17 جولائی سے سری لنکا میں شروع ہوگی
شاہین آفریدی کی شمولیت سے کینڈی رائلز کے بولنگ اٹیک کو نمایاں تقویت ملے گی، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولراپنی رفتار، سوئنگ اور ابتدائی اوورز میں وکٹیں لینے کی صلاحیت کے باعث دنیا کے خطرناک ترین بولرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔
لنکا پریمیر لیگ کا نیا ایڈیشن 17 جولائی سے سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے معروف کرکٹرز شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین کو امید ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی موجودگی ایونٹ کے معیار اور دلچسپی میں مزید اضافہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم، نیا حیران کن منفرد ریکارڈ قائم
شاہین آفریدی اس سے قبل بھی مختلف فرنچائز لیگز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، کرکٹ شائقین کو توقع ہے کہ وہ ایل پی ایل میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔












اتوار 12 جولائی 2026 