کراچی(Karachi) کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے پانچ مبینہ مقابلوں کے بعد پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔
لیاقت آباد پولیس اور شاہین فورس کا فردوس شاپنگ مال کے قریب ملزمان سے مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، مقابلے کے دوران دو ساتھی مرد اور ایک خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے
زمان ٹاون پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد سی ایریا میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شارع نور جہاں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مزیدپڑھیں:بینکاک کے بار میں خوفناک آتشزدگی: 27 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی
قائد آباد پولیس نے مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو دھر لیا، ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔












پیر 13 جولائی 2026 


