مشرقی لندن کے علاقے والتھم اسٹو میں خوفناک آتشزدگی: متعدد باغات، شیڈز متاثر

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

مشرقی لندن(East London) کے علاقے والتھم اسٹو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کیلئے ریسکیو ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے متاثرہ مقام کے اطراف کے گھروں کو خالی کروا لیا گیا، 20 فائر انجن اور 125 فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

مزیدپڑھیں:4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

آگ سے ایک مکان، کئی باغات، شیڈز اور ریلوے ای مینجمنٹ متاثر ہوئے ہیں، علاقے سے گزرنے والی انڈر گراؤنڈ ریلوے کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔