امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

ایرانی وزارت خارجہ(Iranian Foreign Ministry) نے امریکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات میں مداخلت کی، جس کے باعث عدم تحفظ اور عالمی تجارتی بحری نقل و حرکت میں خلل پیدا ہوا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے کو صرف 25 روز گزرے ہیں، لیکن امریکہ نے ایران کے خلاف حملے کر کے معاہدے کی کم و بیش تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے ایران کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، تجارتی جہازوں، کارگو شپنگ اور فضائی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

وزارت نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اس پر ہونے والے کسی بھی حملے کے مقام کو ایرانی افواج دفاعی کارروائی کیلئے جائز ہدف سمجھیں گی۔