چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

چلی (Chile)میں ایک فیسٹیول کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:اسرائیل میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہونگے، نیتن یاہو کا بھرپور مہم چلانے کا اعلان

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ حادثاتی تھا یا جان بوجھ کر پیش آیا اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔