ماڈل و اداکار مزمل ابراہیم(Muzammil Ibrahim) نے ایک مرتبہ دعویٰ کیا تھا کہ دیپیکا نے انہیں پروپوز کیا تھا، انہوں نے دیپیکا(deepika padukone) کو چھوڑ دیا، جس کے بعد اب اداکار نے اس پر وضاحت پیش کردی۔
ماڈل و اداکار مزمل ابراہیم کا مشہور میزبان سدھارتھ کانن کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا، جس میں انہوں نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر چند سنسنی خیز دعوے کیے تھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب مزمل ابراہیم نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی
وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں مزمل ابراہیم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’دیپیکا نے مجھے پہلے پروپوز کیا تھا، لیکن میں نے اسے چھوڑ دیا۔ مجھے کسی کو بھی چھوڑنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اس وقت میں ایک اسٹار تھا جبکہ دیپیکا اسٹار نہیں بلکہ صرف ایک ماڈل تھیں اور آج وہ ایک سپر اسٹار ہیں۔‘
مزمل نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ ممبئی آنے کے بعد دیپیکا جس پہلے لڑکے سے ملیں اور جس کے ساتھ وہ پہلے سنجیدہ رشتے میں تھیں وہ میں ہی تھا۔ بریک اپ کے بعد بھی دونوں چند سال دوست رہے لیکن دیپیکا کی شادی کے بعد سے ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچنے کے بعد مزمل ابراہیم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’جس انٹرویو کو میڈیا پر ‘نئے دعوے’ کہہ کر چلایا جا رہا ہے، وہ ایک سال پرانا ہے۔‘
انہوں نے تحریر کیا کہ ویڈیو ایڈیٹنگ کے دوران اصل سیاق و سباق اور وہ احترام دبا دیا گیا ہے جس کے ساتھ بات کی گئی تھی۔
اداکار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ دیپیکا کا احترام کیا ہے اور اب میں اپنی زندگی اور کام پر فوکس کر رہا ہوں۔












پیر 13 جولائی 2026 