حیدرآباد، گلو کارثمر جعفری کے کنسرٹ پر نامناسب رویہ، شو چھوڑ کر چلے گئے

Calender Icon پیر 19 اکتوبر 2026

گلوکار ثمر جعفری کو حیدرآباد میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کے نامناسب رویے اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات کے باعث اپنا شو ادھورا چھوڑنا پڑا۔

واقعے کے بعد گلوکار کے مطابق، وہ حیدرآباد میں مداحوں کے سامنے پرفارم کرنے کے لیے پُرجوش تھے، لیکن وہاں پیدا ہونے والی صورتِ حال کے باعث انہیں کنسرٹ ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

ثمر کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلوکار کسی بھی شخص کی جان یا سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ بالخصوص تقریب میں موجود خواتین اور بچوں کی حفاظت ان کے لیے اہم تھی، اس لیے انہوں نے صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے پرفارمنس روکنے کا فیصلہ کیا۔

گلوکار نے شو میں شریک مداحوں سے اس صورتِ حال پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ حیدرآباد میں ان کا کنسرٹ اس طرح ختم ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مداح ان کے فیصلے کے پیچھے موجود وجوہات کو سمجھیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز نے بھی اس معاملے کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ تاہم گلوکار اور ان کی ٹیم کی وضاحت کے مطابق، کنسرٹ ختم کرنے کی بنیادی وجہ شرکا کی حفاظت سے متعلق خدشات تھے۔