حج رجسٹریشن مہم جاری، وزارت مذہبی امور کا حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

حج 2027 تا 2030 کے لیے آن لائن حج رجسٹریشن(Online Hajj Registration) مہم جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

حج پورٹل یا موبائل ایپ “پاک حج” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آسانی سے ممکن ہے۔

وزارت مذہبی امور کا اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:میں پہلی و آخری اداکارہ نہیں جس نے اسکرین پر کسی کو گلے لگایا: سحر ہاشمی

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 22 ہزار افراد نے سرکاری، 86 ہزار نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔