وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری(Aun Chaudhry) نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
عون چودھری نے مولانا فضل الرحمٰن سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ شہادت تنخواہ سے نہیں، حب الوطنی، ایمان اور جذبۂ قربانی سے ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، پوری قوم کو ان پر فخر ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا بیان شہداء اور ان کے اہلخانہ کی توہین ہے۔
مزیدپڑھیں:محمود احمدی نژاد اسرائیل کے رجیم چینج کے منصوبے کا حصہ تھے: امریکی اخبار کا دعویٰ
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور اس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کو پوری دنیا میں عزت ملی، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، انہیں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پوری قوم امن و سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔












منگل 14 جولائی 2026 


