ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت (kuwait)میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
دوسری جانب اردنی سرکاری خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اردنی فضائی حدود میں آنے والے 4 میزائل مار گرائے ہیں۔
ادھر ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کے شہر منامہ میں امریکی فوجی اڈے سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خلیجی خطے میں ایک بار پھر کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:خود کو تنہا محسوس کرتی تھی اس لیے بیٹی کو جنم دیا: نادیہ خان
اس سے قبل امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف حملوں کی تازہ ترین لہر مکمل کر لی ہے، ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندر عباس، بوشہر، قشم، کیش اور ابو موسیٰ میں دھماکے سنے گئے جبکہ وسطی ایران کے شہر امیدیہ (Omidiyeh) میں بھی امریکی میزائل گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔
امریکی سینٹ کام کے مطابق 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔












منگل 14 جولائی 2026 


