سہ فریقی ون ڈے سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Calender Icon منگل 20 اکتوبر 2026

تین ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ(England) نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں بیٹنگ کی، اب بھی بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

مزید پڑھیں:صحت کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے ہیلتھ سکیورٹی ایکٹ تیار کر رہے ہیں، ڈاکٹر مختار بھرتھ

واضح رہے کہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کےلیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 268 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔