جوا ایپ تشہیر کیس: یوٹیوبر اقرا کنول اور شوہر اریب کی ضمانت منظور

Calender Icon منگل 14 جولائی 2026

سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر سے متعلق مقدمے میں یوٹیوبر اقرا کنول(Iqra Kanwal) اور ان کے شوہر اریب کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اقرا کنول اور اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

مزیدپڑھیں:عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

یاد رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اقرا کنول اور اریب کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔