کہا جاتا ہے کہ کب کس کی قسمت پلٹا کھا جائے، 21 سال بعد بگ باس 20 سے شہرت پانے والے قاضی توقیر(qazi tauqeer) کی قسمت بھی اچانک جاگ اٹھی، انھیں سلمان خان کے موسیقار ساجد خان نے 5 بلاک بسٹر گانے پیش کر دیے ہیں۔
قاضی توقیر نے 2005 میں گلوکاری کے ریئلٹی شو ’فیم گروکل‘ میں اریجیت سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، اب آخرکار ان کے ستارے روشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
قسمت دیکھیے کہ شکست کھانے والے اریجیت سنگھ تو آگے چل کر عالمی شہرت یافتہ گلوکار بن گئے، لیکن قاضی توقیر کو 21 سال تک گم نامی کی زندگی گزارنی پڑی۔
اس وقت جب کہ قاضی بگ باس ٹوئنٹی میں لوگوں کے دل جیت رہے ہیں، اچانک بالی ووڈ کے ممتاز میوزک ڈائریکٹر ساجد خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قاضی کو 5 گانے پیش کر دیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست لازمی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اعلان
ساجد خان نے قاضی کے کھیل کے انداز سے متاثر ہو کر اپنے انسٹاگرام پر اُن کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں قاضی کو ’بگ باس 20‘ کے گھر کے اندر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ساجد خان نے کہا ’’قاضی، تم شو میں بہت اچھا کھیل رہے ہو اور لوگ تمھارے کھیل کو سراہتے ہیں۔ اس لیے روؤ مت، کیوں کہ اس سے تمھارے مداح اداس ہو جائیں گے۔‘‘
اس کے بعد ساجد خان نے وہ الفاظ کہے جنھیں سننے کے لیے قاضی گزشتہ 21 سالوں سے منتظر تھے۔ ساجد نے کہا ’’قاضی میرے دوست، میں نے تمھارے لیے پانچ زبردست گانے تیار کیے ہیں، جب تم باہر آؤ گے تو ہم ان پر کام کریں گے۔‘‘
دل چسپ بات یہ ہے کہ قاضی توقیر کو ابھی تک اس پیشکش کے بارے میں علم نہیں ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ سلمان خان ’ویک اینڈ کا وار‘ کی اگلی قسط میں ساجد کی ایک ویڈیو کلپ دکھا کر انھیں یہ خوش خبری سنا دیں۔
خیال رہے کہ فلمی صنعت میں ساجد واجد کی جوڑی کے سلمان خان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات رہے ہیں۔ انھوں نے سلمان کی فلموں جیسے کہ دبنگ، پارٹنر، مجھ سے شادی کروگی، ویر، تیرے نام اور گرو کے لیے بلاک بسٹر گانے تخلیق کیے جو آج بھی شائقین میں مقبول ہیں۔













اتوار 18 اکتوبر 2026 

