چین کی روبوٹکس کمپنی یو-بی ٹیک نے ایسے جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس انسان نما روبوٹس(robot) متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد تنہائی کا شکار افراد کو صحبت فراہم کرنا، روزمرہ کاموں میں مدد دینا اور جذباتی روابط کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ روبوٹس جدید لارج لینگویج ماڈلز، آواز کی پہچان، چہرے کی شناخت اور قدرتی انداز میں گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ روبوٹس صارف کی بات چیت کو یاد رکھ سکتے ہیں، سوالات کے جواب دے سکتے ہیں، یاد دہانیاں کرا سکتے ہیں اور گھر میں بنیادی معاونت بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
A Chinese tech-firm has unveiled a new AI-driven robot which it says is the first of its kind designed to tackle loneliness.
The human-like “companion robots” are said to provide owners with “unconditional love”.
Al Jazeera’s Katrina Yu reports. pic.twitter.com/QmsEXcyKuK
— Al Jazeera English (@AJEnglish) July 14, 2026
یو-بی ٹیک کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کو خاص طور پر بزرگ افراد کی معاونت، تنہا رہنے والے افراد کی صحبت، گھریلو معلوماتی معاون اور تعلیمی و تفریحی سرگرمیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل تیسرے سال ’محمد‘ لڑکوں کا مقبول ترین نام قرار
کمپنی کے مطابق مستقبل میں یہ روبوٹس اس قابل ہوں گے کہ وہ صارف کی عادات کو سمجھ کر زیادہ ذاتی نوعیت کی مدد فراہم کریں گے اور گھر کے مزید پیچیدہ کام بھی انجام دیں۔












منگل 14 جولائی 2026 


